• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C

علی ظفر نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لیے جذباتی نظم شیئر کردی

شائع June 7, 2025
—فائل فوٹو: ریویو پی کے
—فائل فوٹو: ریویو پی کے

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لیے دل دہلا دینے والی ایک نظم تحریر کی ہے۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق، ملزم عمر حیات ٹک ٹاکر ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا اور جب ثنا نے انکار کیا تو اس نے اسے قتل کردیا۔

بعد ازاں پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے آلہ قتل اور ثنا کا موبائل برآمد کرلیا۔

اس دلخراش واقعے پر ملک بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں مشہور گلوکار علی ظفر نے انسٹاگرام پر اس سانحے پر ایک جذباتی نظم شیئر کی۔

گلوکار نے اپنی انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ثناء یوسف کا سانحہ ایک ایسا بوجھ ہے جس کے تلے میں ہل بھی نہیں سکتا لیکن یہ غم نیا نہیں ہے، قندیل سے نور تک نام بدلتے رہتے ہیں زخم وہی رہتا ہے۔

علی ظفر کے مطابق ذمہ داری ہم پر ہے، اے مرد، جب تک ہم اس کو نہیں بدلیں گے، جو ہمیں اب تک سکھایا گیا ہے اور اپنے بیٹوں کو احساس، ہمدردی اور احترام کے ساتھ نہیں پالیں گے، ہم اس سرزمین کی بیٹیوں کو کھوتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں اس درد کو خاموشی سے برداشت نہیں کر سکتا تھا، اس لیے میں نے اپنے احساسات قلم بند کیے ہیں، جسے میں آج شئیر کررہا ہوں، یہ صرف شاعری نہیں بلکہ تبدیلی کی دعا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025