• KHI: Partly Cloudy 25.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.8°C
  • ISB: Cloudy 18.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.8°C
  • ISB: Cloudy 18.2°C

’دیمک‘ اور ’لو گُرُو‘ کا اچھا آغاز

شائع June 9, 2025
—ریویو پی کے
—ریویو پی کے

عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جانے والی دونوں میگا کاسٹ اور میگا بجٹ فلمیں ’دیمک‘ اور ’لو گرو‘ نے ابتدائی ہفتے میں ہی اچھی کمائی کرلی۔

سینما اور باکس آفس ذرائع کے مطابق دونوں فلموں کے کئی شوز ہاؤس فل جا رہے ہیں جب کہ دونوں فلموں سے ہی متعدد اسکرینز نے پہلی بار فلمیں دکھانے کی شروعات کی۔

دونوں فلموں کو 6 جون کو عید سے ایک دن قبل ریلیز کیا گیا تھا، انہیں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

’دیمک‘ کو اس کی عکس بندی، کہانی اور اعلیٰ معیار کے خوفناک مناظر کی وجہ سے سراہا جا رہا ہے، شائقین نے فلم کے ہارر مناظر کی تعریفیں کیں۔

’لو گُرو‘ کو بھی اس کی رومانٹک کامیڈی مصالحہ کہانی کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے اور شائقین ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی کیمسٹری سے بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

دونوں فلموں کو بیرون ملک بھی پاکستانی نژاد شائقین شوق سے دیکھ رہے ہیں اور ابتدائی اندازوں کے مطابق دونوں فلموں نے اچھی کمائی کی ہے۔

سینما اور باکس آفس ذرائع کے مطابق دونوں فلموں نے چار دن میں اگرچہ ترتیب وار دس دس کروڑ کا سنگ میل عبور نہیں کیا، تاہم دونوں کی کمائی اچھی جا رہی ہے۔

’دیمک‘ اور ’لو گرو‘ کو پاکستان کے تمام شہروں کے سینماؤں میں چوبیس گھنٹوں میں متعدد بار دکھایا جا رہا ہے۔

دونوں فلموں کو ’ٹو ڈی‘ اور ’تھری ڈی‘ میں بھی دکھایا جا رہا ہے جب کہ بڑے شہروں کے سینماؤں کے متعدد شوبز عید کے پہلے دن تک فل دکھائی دیے۔

’دیمک‘ کی ہدایات رافع راشدی نے دی ہے، اس میں ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ، فیصل قریشی اور سونیا حسین جیسی میگا کاسٹ نے جوہر دکھائے ہیں۔

’لو گرو‘ کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں اور اس فلم کو 25 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، فلم میں متعدد اداکاراؤں نے مہمان اداکارہ کے طور پر بھی جلوے دکھائے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025