بجٹ 26-2025: یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 4.3 ارب روپے مختص
بجٹ 26-2025 میں یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 4.3 ارب روپے مختص کر دیے گئے۔
بجٹ تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 4.3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اس پروگرام کے تحت ایک لاکھ 61 ہزار 500 نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کی جائے گی۔
جن میں 56 ہزار کو آئی ٹی، 64 ہزار کو انڈسٹریل ٹریڈز اور 49 ہزار کو روایتی ٹریڈز میں تربیت دی جائے گی، ان میں سے ڈھائی ہزار نوجوانوں کا تعلق فاٹا کے نئے ضم شدہ اضلاع سے ہوگا۔
مزید برآں شہری سندھ کے علاقوں میں آٹھ نئے آئی ٹی ٹریننگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر آئی ٹی گریجویٹس کی ملازمتوں کے حصول کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔













لائیو ٹی وی