وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کسی قسم کی ایمنسٹی اسکیم شامل نہیں ہوگی، حکومت اب ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور چھوٹ کے بجائے شفاف نظام اپنانے پر توجہ دے رہی ہے۔
ہمیں خطے میں ایران کو اعتماد میں لینا ہوگا، ہمیں خطے کے لیے سوچ سمجھ کر پالیسی بنانی ہوگی، یاد رکھیں یہود اور ہنود ایک دوسرے کے اتحادی ہیں، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)
کمیٹی نے سالانہ ایک کروڑ روپے سے زیادہ پینشن پر ٹیکس لگانے، بین الاقوامی کھلاڑیوں کو انکم ٹیکس اور اقتصادی و خصوصی ٹیکنالوجی زونز کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجاویز منظور کرلیں۔
ایف بی آر افسران کو بزنس اکاؤنٹس سے رقم نکالنے اور فیکڑیوں پر چھاپے مارنے کی اجازت دینے کے اختیارات کو مسترد کرتے ہیں، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے تاجر بیرون ملک جانے پر مجبور ہیں، سینیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی
ملازمت پیشہ افراد کیلئے انکم ٹیکس کی شرح کو کم ترین سطح پر لے آئے، ایران ہمارا برادر اسلامی ملک، عالمی برداری فوری طور پر اسرائیل کو جارحیت سے روکے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات سے اتفاق کیا کہ تمام صوبوں کے لیے یکساں پالیسی ہونی چاہیے، اب پی آئی ڈی سی ایل تمام صوبوں میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرے گی۔
بحث کے دوران پی پی پی نے وفاق پر سندھ کو ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز کرنے کا الزام لگایا، ایم کیو ایم نے نہ صرف وفاقی پالیسی کی حمایت کی بلکہ سندھ حکومت پر کراچی کو نظرانداز کرنے کا الزام بھی لگایا۔
پالیسی کے تحت پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کوآرڈینری اعزازیہ دینےکا اختیار حاصل ہو گا، آرڈینری اعزازیہ گریڈ ایک تا 22 کے تمام ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر دیا جاسکےگا۔
ماحولیاتی تبدیلی پر فوکس، آئی ٹی اور صنعتی شہر آباد ہورہے ہیں، نیا بجٹ پنجاب میں ترقی کے ریکارڈ قائم کرے گا اور عوام کو ریلیف ملےگا، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع کی بجٹ تقریر
بجٹ کا مجموعی حجم 3 ہزار 450 ارب ہے، تنخواہوں اور پنشن کے اخراجات ایک ہزار 100 ارب روپے ہوں گے، مقامی حکومتوں کو 132 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا جائے گا، پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
مجوزہ ترامیم کے تحت، کمشنر کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ بینکنگ کمپنیوں، شیڈول بینکوں اور مالیاتی اداروں کو غیر رجسٹرڈ افراد کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کے احکامات دے سکیں۔
وفاقی حکومت کے حصے میں اب 11 کھرب کے وسائل بچیں گے، تقریباً سوا 8 کھرب قرضوں کی ادائیگی میں چلے جائیں گے، باقی پیسے دفاع میں خرچ ہو جائیں گے، ترقیاتی بجٹ پر پریس کانفرنس
صدر کی ریگل مارکیٹ میں کئی خریدار قیمتوں میں اضافے کا سن کر واپس لوٹ گئے، درآمد کنندگان نے جی ایس ٹی کے باعث لاگت بڑھا دی، ہمیں مجبوراً قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں، تاجر
ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے ڈیجیٹلی آرڈر کی گئی اشیا یا ڈیجیٹل سروسز کے معاملات میں، حکومت نے خلاف ورزی کی صورت میں ٹیکس کی رقم کے برابر یعنی 100 فیصد جرمانے کی تجویز دی ہے۔
حکومت نے اس بجٹ میں کسان پیکج نہیں رکھا گیا، جو کسان دشمن ہے وہ درحقیقت پاکستان کا دشمن ہے، ملک میں کسانوں کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی