احمد آباد طیارہ حادثے پر بولی وڈ شخصیات کا اظہار افسوس
بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں اڑان بھرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے حادثے پر سیاسی و سماجی شخصیات کی طرح بولی وڈ شخصیات نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 12 جون کی دوپہر کو ایئر انڈیا کا طیارہ لندن کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوا، طیارے میں 242 مسافر اور عملے کے ارکان شامل تھے۔
طیارہ حادثے پر جہاں بھارتی کی سیاسی و سماجی شخصیات نے اظہار افسوس کیا، وہیں بولی وڈ شخصیات نے بھی واقعے پر دکھ کر اظہار کیا۔
سینئر اداکار سنی دیول نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کی اور لکھا کہ حادثے گرنے کی خبر سن کر انتہائی صدمہ پہنچا۔
سنی دیول نے حادثے میں مر جانے والے افراد کے لیے دعائیں کیں، ساتھ ہی ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا، انہوں نے حادثے میں کچھ افراد کے بچ جانے کی امید بھی ظاہر کی۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لیے دعائیں کیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ طیارہ حادثے میں متاثر ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے درد کا تصور بھی لرزہ خیز ہے۔
اداکار سونو سود نے بھی طیارہ حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرجانے والے افراد اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔
رتیش دیش مکھ نے لکھا کہ احمد آباد میں طیارے کے المناک حادثے کی خبر سن کر وہ دل شکستہ اور صدمے میں ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ان کا دل تمام مسافروں، ان کے اہل خانہ اور زمین پر متاثر ہر فرد کے لیے دکھ رہا ہے، ساتھ ہی انہوں نے تمام متاثرین کے لیے دعائیں بھی کیں۔
بولی وڈ ولن رندیپ ہودا نے بھی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی دعائیں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے بھی حادثے میں کچھ افراد کے بچ جانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے ان کی فوری مدد کی ضرورت پر زور بھی دیا۔
کھلاڑی ہیرو اکشے کمار نے بھی حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرین کے لیے دعائیں کیں۔













لائیو ٹی وی