مردان: باپ نے بیٹے کے اعضا عطیہ کردیے، 5 افراد کو نئی زندگی ملنے کا امکان

شائع June 12, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا میں پہلی بار ایک باپ نے بیٹے کے جسمانی اعضا عطیہ کردیئے ہیں جس کے نتیجے میں 5 افراد کو نئی زندگی ملنے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جہاں گزشتہ ہفتے ٹریفک حادثے کے بعد نوجوان جواد احمد کو شدید زخمی حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، چند روز بعد ڈاکٹرز نے اہلخانہ کو زیرعلاج نوجوان کی ’برین ڈیتھ‘ کی تصدیق کردی۔

جواد احمد کے والد نورداد خان نے بیٹے کی برین ڈیتھ کی تصدیق کے بعد اس کے 5 اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نورداد خان نے بتایا کہ اُن کے بیٹے کے دونوں گردے، جگر اورآنکھوں کے کارنیا میڈیکل ٹیموں نے حاصل کر لیے ہیں۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ لاہور، سی ایم ایچ راولپنڈی اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی ٹیموں نے اس دوران معاونت پیش کی۔

لاہور کی ٹیم نے جواد احمد کا جگر، سی ایم ایچ راولپنڈی کی ٹیم نے ایک گردہ، پشاور کی ٹیم نے دوسرا گردہ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی ٹیم نے دونوں آنکھوں کے کارنیا حاصل کیا۔

کامیاب آپریشن کے بعد جواد احمد ایسے مریضوں کے لیے امید بن کر ابھرے ہیں جن کے پاس کوئی عطیہ دہندہ موجود نہیں تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025