نائب وزیراعظم سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

شائع June 12, 2025
— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ سے امریکی ناظم الامور نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکا کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں جانب سے پاکستان اور امریکا کے دیرینہ شراکت دارانہ تعلقات کو علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025