شادی کا شوق ہے، چاہتی ہوں نخرے اٹھانے والا شوہر ملے، خدیجہ سلیم

شائع June 13, 2025
—فائل فوٹو: اسکرین گریب
—فائل فوٹو: اسکرین گریب

اُبھرتی ہوئی اداکارہ خدیجہ سلیم کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کا بہت شوق ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ کوئی ایسا شخص ملے جو اُن کے نخرے اٹھائے۔

خدیجہ سلیم حال ہی میں عید کے موقع پر ندا یاسر کے ’عید مارننگ شو‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد ان کی کام چوری کی عادت ختم ہوگئی ہے، پہلے وہ بہت زیادہ کام چور تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ اُن کی والدہ اُن کے بے حد نخرے اٹھاتی تھیں، لیکن شوبز میں آنے کے بعد انہیں اپنے تمام کام خود کرنا پڑتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ شوبز میں قدم رکھنے کے بعد زندگی بہت بدل گئی ہے، پہلے زندگی بہت آسان محسوس ہوتی تھی، مگر اب ہر چیز مشکل لگنے لگی ہے۔

خدیجہ سلیم نے بتایا کہ نوعمری میں اُن کے چہرے پر بہت زیادہ دانے تھے، تاہم دوائیوں کے استعمال سے وہ ختم ہوگئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اداکار فہد مصطفیٰ کو بہت پسند کرتی ہیں اور اگر کبھی ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں ہمیشہ سے شادی کا شوق رہا ہے اور وہ ایسا شوہر چاہتی ہیں جو اُن کا بے حد خیال رکھے، بغیر کہے اُن کی بات کو سمجھ سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ اظہارِ خیال میں زیادہ اچھی نہیں ہیں، اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ اُن کا شریکِ حیات اُن کے دل کی باتیں بھی محسوس کرسکے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اُن کا ہونے والا شوہر نہ صرف خیال رکھنے والا ہو بلکہ ظاہری طور پر بھی خوبصورت ہو۔

اُنہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ جب لوگ اُن سے پوچھتے ہیں کہ کیا ایسا شوہر واقعی مل سکتا ہے یا کیا وہ اسے کسی مخصوص آرڈر پر بنوائیں گی، تو وہ یہی جواب دیتی ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کررہی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اللہ میاں اُن کی خواہش ضرور پوری کریں گے۔

خدیجہ سلیم نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر کسی غیر ملکی مقام پر انہیں شادی کے لیے پروپوز کرے، شادی کی تقریبات شاندار ہوں اور وہ شخص ایسا ہو جو ان کے نخرے بھی خوب اٹھائے اور ان کی عادتیں اور بھی خراب کر دے۔

خیال رہے کہ خدیجہ سلیم نے مقبول ڈراما سیریل ’میم سے محبت‘ میں دنانیر مبین کی بہن کا کردار ادا کیا تھا اور اسی کردار کے باعث وہ ناظرین میں خاصی مقبول ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2025
کارٹون : 2 جولائی 2025