اسرائیل اپنی احمقانہ اور سفاکانہ جارحیت پر پچھتائے گا، ایرانی صدر
اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی احمقانہ اور سفاکانہ جارحیت پر پچھتائے گا، اسے بھرپور جواب دیں گے۔
ایرانی خبررساں ادارے شفق نیوز کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں شہریوں سے درخواست کی ہے کہ حکومت کے پیچھے کھڑے رہیں اور ایسی خبروں پر بھروسہ نہ کریں، جس کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے۔
دریں اثنا، عراق نے تمام پروازیں معطل کر دیں جبکہ ایران کے حمایت یافتہ گروپوں نے کارروائی کی دھمکی دی ہے، اور حزب اللہ اور حوثیوں نے تہران کی حمایت میں بیانات جاری کیے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ، ایرانی آرمی چیف اور6 جوہری سائنسدانوں سمیت 6 شہری شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی خبردار کیا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے ایران پر رات کے وقت کیے گئے حملوں سے اپنی تلخ اور تکلیف دہ تقدیر رقم کر دی ہے۔












لائیو ٹی وی