• KHI: Partly Cloudy 20.9°C
  • LHR: Cloudy 12.8°C
  • ISB: Heavy Rain 14.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.9°C
  • LHR: Cloudy 12.8°C
  • ISB: Heavy Rain 14.5°C

آیت اللہ خامنہ ای پر حملہ خارج از امکان نہیں، اسرائیل

شائع June 15, 2025
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کو بھی اسرائیل کی حکمتِ عملی سے خارج نہیں کیا گیا ہے۔

دی یروشلم پوسٹ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے ہفتہ کے روز امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیل کی ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کی کوششوں میں ’ناقابلِ ہدف‘ نہیں ہیں۔

یہ بیان اسرائیل کی اس حکمتِ عملی کو اجاگر کرتا ہے جو صرف ایران کے جوہری اثاثوں کو غیر مؤثر بنانے تک محدود نہیں بلکہ ایرانی حکومت کے سیاسی و عسکری ڈھانچے کو بھی کمزور کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اسرائیل پہلے ہی ایران کے جوہری پروگرام میں کلیدی کردار ادا کرنے والے 9 سائنسدانوں اور کئی اعلیٰ ایرانی جنرلوں کی موت کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران پر مزید حملے بھی جلد متوقع ہیں، جن میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں شامل ہوں گی۔

اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں نے پہلے ہی ایران کی جوہری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس میں نطنز تنصیب بھی شامل ہے، جہاں ہزاروں جدید سینٹری فیوجز موجود ہیں، اور وہاں تباہی کے آثار نمایاں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے اہداف واضح ہیں، یہ مہم اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران اپنے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم نہ کر دے، یا اسرائیل یہ یقینی نہ بنا لے کہ تہران دوبارہ اس پروگرام کو بحال نہ کر سکے۔

دوسری جانب، وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا اب بھی ایران کے جوہری مسئلے پر سفارتی مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے، لیکن ساتھ یہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ جو فوجی اقدامات ہو چکے ہیں، انہیں واپس نہیں لیا جا سکتا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025