• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C

ٹرمپ کا ایران کو امریکی مفادات پر حملوں سے باز رہنے کا انتباہ، اسرائیل کیساتھ ثالثی کی پیشکش

شائع June 15, 2025
ٹرمپ نے ہفتے کواپنی 79ویں سالگرہ پرکئی دہائیوں کی سب سے بڑی امریکی فوجی پریڈ کی میزبانی کی— فوٹو: اے بی سی نیوز
ٹرمپ نے ہفتے کواپنی 79ویں سالگرہ پرکئی دہائیوں کی سب سے بڑی امریکی فوجی پریڈ کی میزبانی کی— فوٹو: اے بی سی نیوز

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو امریکی تنصیبات پر حملوں سے باز رہنے کا سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے ایران اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیشکش بھی کردی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹرتھ سوشل پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ امریکا کا آج رات ایران پر ہونے والے حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

امریکی صدر نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ہم پر کسی بھی صورت میں حملہ کیا ، تو امریکی مسلح افواج کی مکمل طاقت اور قوت تم پر ایسے انداز میں نازل ہوگی، جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

ساتھ ہی انہوں نے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان با آسانی ایک معاہدہ کروا سکتے ہیں، اور اس خونریز تنازع کا خاتمہ ممکن ہے۔

دریں اثنا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو اپنی 79ویں سالگرہ پر گزشتہ کئی دہائیوں کی سب سے بڑی امریکی فوجی پریڈ کی میزبانی کی۔

ٹرمپ نے ٹینکوں، جنگی طیاروں اور فوجی دستوں کی پریڈ کے بعد امریکا کو دنیا کا مقبول ترین ملک قرار دیا، یہ پریڈ واشنگٹن میں امریکی فوج کے 250ویں یومِ تاسیس کے موقع پر منعقد کی گئی۔

اپنی تقریر میں، جو معمول سے مختصر اور غیرسیاسی تھی، ٹرمپ نے اندرونی سیاست پر تنقید سے گریز کرتے ہوئے امریکی فوج کی تعریف کی، اور کہا کہ ’یہ فوجی لڑتے ہیں، لڑتے ہیں، لڑتے ہیں ، اور جیتتے ہیں، جیتتے ہیں، جیتتے ہیں‘۔

یہ عسکری طاقت کا مظاہرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ اندرون ملک اور عالمی سطح پر اپنی قوتِ اقتدار کا اظہار کر رہے ہیں۔

پریڈ سے خطاب میں ٹرمپ نے واشنگٹن کے مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو امریکا کو چیلنج کرے گا، اُسے مکمل اور قطعی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، جب کہ امریکا کے لیے اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع میں الجھنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بار بار، امریکا کے دشمنوں نے سیکھا ہے کہ اگر آپ امریکی عوام کو دھمکائیں گے تو ہمارے فوجی آپ تک پہنچیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025