کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک، 3 ملزمان گرفتار

شائع June 16, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر 2 پولیس مقابلوں کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو نوید عرف کپی مارا گیا جبکہ 2 زخمیوں سمیت 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک گینگ کا کارندہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت نوید عرف کپی کے نام سے ہوئی۔

مارا جانے والا ملزم بھتہ خوری، قتل، اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا، ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی میں بھی پولیس مقابلہ ہوا، جس میں ’گرو گینگ‘ کے 2 زخمی کارندوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے 2 ہفتے قبل شہری سے 16 لاکھ روپے چھینے تھے۔

دوسری جانب رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اور عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔

فائرنگ کے واقعات کورنگی، اعظم بستی، ملیر سعود آباد، پیرآباد، قبضہ کالونی اور ماڈل کالونی میں پیش آئے۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025