• KHI: Clear 17°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 17°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

ہانیہ عامر کو متعارف کرانے کا کریڈٹ نہیں لینا چاہتی، حریم فاروق

شائع June 16, 2025
— فائل فوٹو: اسکرین گریب/ انسٹاگرام
— فائل فوٹو: اسکرین گریب/ انسٹاگرام

ماڈل، اداکارہ و فلم پروڈیوسر حریم فاروق کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز میں متعارف کرایا، تاہم وہ اس کا کریڈٹ لینا نہیں چاہتیں۔

حریم فاروق نے حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران پیدا ہونے والی قومی یکجہتی پر بات کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ انہیں اُس وقت پاکستانی عوام کا اتحاد دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی، یہ پہلا موقع تھا جب پوری قوم ایک ہوکر ملک کے لیے دعاگو تھی اور کامیابی پر خوشی کا اظہار کررہی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ پاکستانی عوام ہمیشہ اسی طرح متحد رہے اور ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اُن کا ابتدا میں پروڈیوسر بننے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، تاہم وہ اتفاقاً اس شعبے میں آئیں اور پھر اس کام میں دلچسپی لینے لگیں، اسی دوران انہوں نے ایک باصلاحیت اداکارہ کو متعارف کرایا۔

حریم فاروق کے مطابق ابتدا میں انہیں یہ یاد ہی نہیں رہا تھا، لیکن بعد میں لوگوں نے یاد دلایا کہ انہوں نے ہی ہانیہ عامر کو شوبز میں متعارف کروایا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ اُن کی متعارف کرائی گئی اداکارہ آج کیریئر کے عروج پر ہے اور دنیا بھر میں شہرت حاصل کر رہی ہے۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ ہانیہ عامر خود بہت قابل اور باصلاحیت ہے، اسی لیے وہ انہیں متعارف کرانے کا کریڈٹ نہیں لینا چاہتیں۔

اُن کے بقول اللہ تعالیٰ نے انہیں محض ایک وسیلہ بنایا، اصل کامیابی ہانیہ عامر نے اپنی محنت سے حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025