• KHI: Clear 19.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.2°C
  • ISB: Cloudy 11.7°C
  • KHI: Clear 19.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.2°C
  • ISB: Cloudy 11.7°C

کنسرٹ کے دوران ’میرب‘ کا نام لینے پر عاصم اظہر کی مداحوں سے اپیل، ویڈیو وائرل

شائع June 16, 2025
—اسکرین گریب/ انسٹاگرام
—اسکرین گریب/ انسٹاگرام

گلوکار عاصم اظہر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مداحوں سے درخواست کررہے ہیں کہ وہ اُن کی سابق منگیتر ’میرب علی‘ کا نام نہ لیں۔

عاصم اظہر اِن دنوں مختلف میوزک کنسرٹس میں مصروف ہیں اور انہی کنسرٹس کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ مداحوں نے میرب علی کے نام کے نعرے لگائے، جس پر عاصم اظہر نے مائیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے رویے سے گریز کریں اور اُن کی پرائیویسی کا احترام کریں کیونکہ اس قسم کے طرزِ عمل سے نہ صرف اُن کی بلکہ دونوں خاندانوں کی دل آزاری ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مداحوں کو یاد دہانی کروائی کہ فنکاروں کے ذاتی معاملات کا احترام کیا جائے اور کسی کی نجی زندگی کو نشانہ بنا کر تکلیف نہ پہنچائی جائے۔

عاصم اظہر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

ایک صارف نے گلوکار کے رویے کو سراہتے ہوئے مداحوں پر تنقید کی اور لکھا کہ کسی کی سابق منگیتر کا نام لینا مناسب عمل نہیں، ہمیں کب دوسروں کی حقیقی معنوں میں عزت کرنا آئے گی؟

یاد رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی گزشتہ تین سال سے منگیتر تھے، تاہم دونوں نے رواں ہفتے منگنی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے، جس کے بعد اُن کی ہر چھوٹی بڑی سرگرمی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025