• KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

ایران نے چوتھا اسرائیلی لڑاکا طیارہ ایف-35 مار گرایا

شائع June 17, 2025
— فوٹو: آئی ڈی ایف
— فوٹو: آئی ڈی ایف

ایرانی فوج نے تبریز میں چوتھا اسرائیلی لڑاکا طیارہ ایف-35 طیارہ مار گرایا، ایف-35 طیارے کو ایرانی ائیر ڈیفنس کی بدولت گرایا گیا۔

ایران نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے تبریز میں ایک اور اسرائیلی ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ کامیابی سے مار گرایا اور یہ حالیہ تنازع میں چوتھا اسرائیلی طیارہ ہے جو گرایا گیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے اس تازہ کامیابی کی تصدیق کی ہے، ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ تہران کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہے اور مزید اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے کی کوشش کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نور نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ تبریز کے قریب ایران نے ایک اسرائیلی F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے اسرائیلی F-35 گرنے کی تصدیق نہیں کی۔ بیان میں کہا کہ اس قسم کے کسی واقعے کا علم نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے اس سے قبل بھی 3 ایف-35 مار گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اسرائیل نے ایران کے ان دعووں کو ’جعلی خبریں‘ قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔

دی یروشلم پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی ڈی ایف کے ایک ڈرون نے تہران کے ایئربیس پر موجود ایران کے 2 F-14 لڑاکا طیاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ پرواز کے لیے تیار تھے۔

اس کے علاوہ، اسرائیلی فضائیہ (آئی اے ایف) نے اسرائیل کی جانب ڈرونز لانچ کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا جب کہ ایرانی طیارے کو تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025