امریکی صدر کی شہریوں کو فوری طور پر تہران خالی کرنے کی وارننگ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو فوری طور پر تہران خالی کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہر معاہدہ نہ کرکے بیوقوفی کررہا ہے، ہم ایران کے پاس کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں دیکھناچاہتے۔
کینیڈا میں جی-سیون اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے لوگ عظیم ہیں اور برطانیہ کے ساتھ شاندار تعلقات ہیں، ہم نے تجارتی معاہدہ کرلیا ہے۔
ایران-اسرائیل تنازع سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران اور اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے لیے ہی اکٹھے ہوئے ہیں اور آپ سب جانتے ہیں کہ اسرائیل بہت اچھا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کو 60 دن دیے تھے لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا، ایران کو امریکا کے ساتھ جوہری پروگرام پر معاہدہ کرنا چاہئے تھا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ حملوں کے بعد اب ایران جوہری پروگرام پر معاہدہ چاہتا ہے، میرا خیال ہے کہ نیوکلیئر ڈیل پر ایران کو دستخط کرنا ہوں گے۔
بعد ازاں، سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں دیکھنا چاہتے، ایران نیوکلیئر ڈیل پر دستخط نہ کرکے بیوقوفی کررہا ہے، شہری فوری طور پر تہران خالی کردیں۔











لائیو ٹی وی