• KHI: Clear 17°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 17°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

’لو گُرو‘ نے 55 کروڑ روپے کما لیے

شائع June 17, 2025
—انسٹاگرام
—انسٹاگرام

عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گُرو‘ نے 55 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کرلیا۔

فلم کو مقامی اور عالمی سطح پر شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور یہ تیزی سے سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلموں میں شمار ہونے لگی ہے۔

ملک بھر کے 60 سے زائد سنیما گھروں میں ’لو گُرو‘ کی نمائش جاری ہے، جہاں بڑی تعداد میں شائقین فلم دیکھنے کے لیے آرہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے، جہاں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت، بولڈ اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والی لڑکی کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جب کہ ہمایوں سعید ایک ایسے کردار میں نظر آتے ہیں جو مختلف لڑکیوں کو اپنے عشق کے جال میں پھنسانے میں ماہر ہوتا ہے۔

’لو گُرو‘ کی ہدایت کاری معروف فلم ساز ندیم بیگ نے کی ہے، جبکہ کہانی واسع چوہدری نے تحریر کی ہے، فلم کے مرکزی کردار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے نبھائے ہیں۔

فلم اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی گئی ہے، اس میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتو اور پنجابی تڑکے والا مزاح بھی شامل کیا گیا ہے، جو شائقین کو خوب محظوظ کررہا ہے۔

فلم کے میکرز کے مطابق ’لو گُرو‘ کو شائقین کی جانب سے زبردست ردِعمل مل رہا ہے اور فلم کی کامیابی لالی ووڈ سینما کی بحالی کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دی جارہی ہے۔

’لو گُرو‘ نے مجموعی طور پر 55 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے، فلم نے پاکستان میں 29 کروڑ اور دنیا بھر میں 26 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025