• KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

چھائیاں ختم کرانے کےعلاج میں چہرہ شدید متاثر ہوا، اسما عباس کا انکشاف

شائع June 17, 2025
—ریویو پی کے
—ریویو پی کے

سینئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے چہرے پر موجود چھائیوں کے علاج کے دوران اُن کی جلد پر شدید الرجی ہوگئی۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کچھ عرصے سے چہرے پر چھائیوں کے مسئلے کا شکار تھیں، جو اُن کے خاندان میں وراثتی طور پر پایا جاتا ہے۔

اسما عباس کے مطابق یہ چھائیاں جسم کے کسی بھی حصے پر ہوسکتی ہیں، لیکن ان کے چہرے پر ہوئیں، جس کے باعث انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

ادکارہ کے مطابق ڈاکٹر نے انہیں ’کاؤٹرازیشن‘ نامی طریقۂ علاج تجویز کیا، جس میں ایک خاص آلے کی مدد سے جلد پر موجود داغوں کو جلایا جاتا ہے تاکہ وہ ختم ہو جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ علاج سے ایک رات پہلے انہوں نے سونے سے قبل ایک ماسک لگایا، جو ممکنہ طور پر اُن کی جلد کو سوٹ نہیں کرسکا، ماسک لگانے کے بعد انہیں ہلکی سی جلن محسوس ہوئی لیکن وہ وقتی طور پر ٹھیک ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے دن جب وہ ڈاکٹر کے پاس باقاعدہ ٹریٹمنٹ کروانے گئیں تو علاج کے بعد اُن کے چہرے پر شدید الرجی ہوگئی، جس کی وجہ سے چہرے کا بڑا حصہ لال ہوگیا۔

اسما عباس کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے انہیں یقین دلایا ہے کہ یہ الرجی جلد ٹھیک ہوجائے گی اور اس کے لیے دواؤں کے ساتھ ساتھ مخصوص لوشن بھی تجویز کیا ہے۔

آخر میں اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025