• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

ایران کے حملے میں زخمی زیر علاج متعدد اسرائیلی شہریوں کی حالت نازک، خون کے عطیات کی اپیل

شائع June 17, 2025
مریضوں کی منتقلی کیلئے خصوصی آئی سی یو بسیں، اور ایمبولینسز استعمال کی جا رہی ہیں
—فوٹو: رائٹرز
مریضوں کی منتقلی کیلئے خصوصی آئی سی یو بسیں، اور ایمبولینسز استعمال کی جا رہی ہیں —فوٹو: رائٹرز

اسرائیل نے منگل کی صبح ’خون کی شدید کمی‘ کے پیش نظر عوام سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

برطانوی اخبار ’دی ٹیلیگراف‘ کی رپورٹ کے مطابق ملک کی ایمرجنسی ریسکیو سروس ایم ڈی اے نے کہا ہے کہ خاص طور پر ’او گروپ‘ کا خون انتہائی ضروری ہے، جب کہ ایک اور رات ایران کی بمباری کے بعد صورت حال مزید خراب ہو گئی ہے۔

خصوصی عطیہ مراکز ملک بھر کے ہسپتالوں، عبادت گاہوں (سیناگوگ) اور کمیونٹی مراکز میں قائم کیے جا رہے ہیں۔

اگرچہ مجموعی طور پر اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد اب تک کم یعنی 21 ہے، لیکن گزشتہ 5 دنوں میں سیکڑوں افراد بم دھماکوں میں زخمی ہو چکے ہیں۔

ایم ڈی اے ایمبولینسز، موبائل آئی سی یوز، اور موٹر سائیکل فرسٹ رسپانڈرز چلاتا ہے۔

ایم ڈی اے نے کہا کہ تنظیم کے تمام 35 ہزار ملازمین اور رضاکاروں کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔

منگل کی صبح تک، ایم ڈی اے نے مجموعی طور پر 708 زخمیوں کا علاج کیا، جن میں 13 افراد شدید زخمی، 37 درمیانے درجے کے زخمی، 581 معمولی زخمی شامل ہیں، اور 56 ایسے افراد ہیں، جو ذہنی دباؤ اور گھبراہٹ کا شکار ہوئے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی درخواست پر ایم ڈی اے کی ٹیمیں نرسنگ مریضوں، وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں، نوزائیدہ بچوں اور دیگر کو ان کی موجودہ جگہوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں، اور اس کام کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ آئی سی یو بسیں، موبائل آئی سی یوز اور ایمبولینسز استعمال کی جا رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025