• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 18.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 18.8°C

انسٹاگرام پر ’ری پوسٹ‘ فیچر کی آزمائش

شائع June 17, 2025
—ڈیو.یو اے
—ڈیو.یو اے

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر صارفین اب دوسروں کی پوسٹس اپنی فیڈ میں دوبارہ شیئر کرسکیں گے۔

انسٹاگرام ایک نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کررہا ہے، جس کے تحت صارفین دوسروں کی پوسٹ کو اپنی فیڈ میں دوبارہ شیئر کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام کا یہ نیا فیچر اِن صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوگا، جو اسکرین شاٹس کی مدد سے مواد شیئر کرتے تھے۔

تاہم، اب صارفین کسی بھی پبلک پوسٹ کو باقاعدہ اجازت کے ساتھ اپنی پروفائل پر ری پوسٹ کرسکیں گے۔

انسٹاگرام نے تصدیق کی ہے کہ ری پوسٹ کیے گئے مواد کے لیے ایک الگ ٹیب مخصوص کیا جائے گا تاکہ اصل پوسٹ اور ری پوسٹ میں فرق واضح رہے، ساتھ ہی یہ آپشن بھی دیا جائے گا کہ صارف چاہیں تو اپنی پوسٹ پر پرائیویسی چیک لگاسکتے ہیں، جس سے کوئی بھی اُن کی پوسٹ کو شیئر نہیں کرسکے گا۔

اس فیچر کی مدد سے وہ صارفین یا کریئیٹرز جن کے ویڈیوز یا پوسٹس وائرل ہوتی ہیں، انہیں باقاعدہ کریڈٹ ملے گا، اِس سے نہ صرف اُن کی رسائی بڑھے گی بلکہ اُن کے مواد کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

انسٹاگرام کی جانب سے ابھی اس فیچر کے مکمل اجرا کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مرحلہ وار صارفین کو دستیاب کرایا جائے گا۔

قبل ازیں 2022 میں بھی انسٹاگرام نے اس فیچر کو متعارف کروانے کی کوشش کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025