• KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C

ٹرمپ نے اپنے پہلے دورصدارت میں اسرائیل سے متعلق موقف پر یوٹرن لے لیا

شائع June 17, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سےمتعلق گزشتہ اپنے پہلے دور صدارت کے اس موقف سے یوٹرن لے لیا کہ مشرق وسطیٰ جنگوں میں ملوث ہونا امریکی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے دوران 2019 میں بیان دیا تھا کہ مشرق وسطیٰ جنگوں میں ملوث ہونا امریکی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ جنگوں میں80 کھرب ڈالر ضائع ہوئے، ہزاروں امریکی فوجی ہلاک ہوئے اور ان ملکوں کے لوگوں کی بھی جانیں گئیں۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کےجھوٹے دعوؤں کی بنیاد پر جنگ کی۔

خیال رہے کہ دوسری بار صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد بھی ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ کوئی نئی جنگ شروع نہیں کریں گے بلکہ دنیا میں جاری جنگوں کا خاتمہ کریں گے۔

تاہم اس کے برعکس انہوں نے غزہ کے معصوم فلسطینیوں کیخلاف جاری بدترین اسرائیلی جارحیت کے خاتمے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا بلکہ چند روز قبل امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ایک بار پھر ویٹو کردیا تھا۔

اسی طرح اب اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملوں کے بعد سے چھڑنے والی جنگ میں بھی ٹرمپ اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آج ہی انہوں نے جی 7 اجلاس ادھورا چھوڑ کر واشنگٹن واپس پہنچنے کے بعد کہا ہے کہ واشنگٹن واپسی کا مقصد جنگ بندی نہیں، بات اس سے زیادہ بڑی ہے، اسرائیل اور ایران کے درمیان صرف جنگ بندی نہیں بلکہ تنازع کے حقیقی خاتمے کا خواہاں ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025