• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

خدا نے ٹرمپ کو ’قتل‘ ہونے سے اسی لیے بچایا تاکہ وہ ایران-اسرائیل تنازع سے نمٹ سکیں، امریکی سفیر

شائع June 17, 2025
مائیک ہکابی ایران کے خلاف سخت موقف رکھنے والے اور ایک بپٹسٹ پادری ہیں
—فائل فوٹو: سی این این
مائیک ہکابی ایران کے خلاف سخت موقف رکھنے والے اور ایک بپٹسٹ پادری ہیں —فائل فوٹو: سی این این

اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ خدا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’قتل‘ ہونے سے اس لیے بچایا تاکہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع سے نمٹ سکیں۔

برطانوی اخبار ’دی ٹیلیگراف‘ کے مطابق مائیک ہکابی نے امریکی صدر کے نام ذاتی پیغام میں لکھا کہ ’خدا نے آپ کو بٹلر، پنسلوینیا میں بچایا تاکہ آپ ایک صدی کے (بلکہ شاید تاریخ کے) سب سے مؤثر صدر بن سکیں‘۔

امریکی صدر نے اس پیغام کو شائع کیا۔

مائیک ہکابی ایران کے خلاف سخت موقف رکھنے والے اور ایک بپٹسٹ پادری ہیں، انہوں نے صدر سے کہا کہ ’آپ نے اس لمحے کی تلاش نہیں کی، بلکہ یہ لمحہ آپ کی تلاش میں آیا ہے‘۔

انہوں نے حالات کا موازنہ امریکا کے جاپان پر ایٹمی حملے کے فیصلے سے کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو اپنے اگلے فیصلے کرتے وقت ’صرف خدا کی سننی چاہیے‘۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کو آسمان سے رہنمائی ملے گی، اور وہ آواز میری یا کسی اور کی آواز سے کہیں زیادہ اہم ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا کہ وہ ایران-اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نہیں بلکہ تنازع کا حقیقی خاتمہ چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سادہ سی بات ہے ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

کینیڈا میں ہونے والے جی-7 اجلاس سے اچانک واپسی کے بعد، صدر ٹرمپ نے اسرائیلی حملوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایران کے ساتھ ’مذاکرات کے موڈ میں نہیں ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025