• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

ٹرمپ، ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرسکتے ہیں، امریکی نائب صدر

شائع June 17, 2025
— فائل فوٹو: وائس آف امریکا
— فائل فوٹو: وائس آف امریکا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری ہتھیاروں کا پروگرام روکنے کے لیے اس کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صبح ساڑھے پانچ بجے وائٹ ہاؤس پہنچے، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کی شدت کے باعث انہوں نے کینیڈا میں جاری جی7 سمٹ کا دورہ مختصر کر دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ آج ’سیچویشن روم‘ میں سیکیورٹی حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صرف امریکی مقاصد کے حصول کے لیے ہی امریکی افواج کا استعمال کریں گے۔

انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ صدر نے ہماری افواج کی توجہ ہمارے فوجیوں اور شہریوں کے تحفظ پر مرکوز رکھتے ہوئے غیر معمولی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ وہ ایرانی افزودگی کے خاتمے کے لیے مزید کارروائی کرنے کا فیصلہ کریں، تاہم یہ صدر ہی کا اختیار ہے۔

جی7 سمٹ کے موقع پر دیے گئے ایک انٹرویو میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح انداز میں بیان کیا کہ اگر تہران دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آتا تو ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کی مکمل تباہی ایجنڈے پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے لیے یہ کام ممکن نہیں، اس کے پاس درکار ہتھیار موجود نہیں لیکن امریکیوں کے پاس وہ موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025