• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C

بھارتی موسیقار کی پیروڈی نے ’ماہیا‘ کو دوبارہ وائرل کردیا

شائع June 18, 2025
—ڈان
—ڈان

بھارتی موسیقار یش راج مکھاٹے نے عینی خالد کے مقبول گانے ’ماہیا‘ کو مزاحیہ پیروڈی میں شامل کرکے اسے سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل کردیا۔

یش راج مکھاٹے اس سے قبل ’پاوری گرل‘، ’رسوڑے میں کیا تھا‘ اور ’تواڈا کتا ٹومی‘ جیسی وائرل ویڈیوز کی پیروڈیز بھی بناچکے ہیں۔

اس بار انہوں نے عینی خالد کے گانے ’ماہیا‘ اور ایک انٹرویو کلپ کو جوڑتے ہوئے ایک مزاحیہ پیروڈی تیار کی، جس میں گانے کو نیا رنگ دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں ایک انٹرویو کلپ شامل ہے جس میں ایک شخص سے پوچھا گیا کہ اُسے اپنے والدین میں سے کس طرف کے رشتہ دار زیادہ پسند ہیں؟

جواباً اس نے کہا کہ ’مجھے تو رشتے دار کا لفظ ہی پسند نہیں ہے‘، اسی جملے کو پیروڈی کے انداز میں موسیقی کے ساتھ پیش کیا گیا۔

یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

عینی خالد نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025