اسرائیلی افواج نے محفوظ پناہ گاہوں کے قریب کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی، اسکول تا حکم ثانی بند
اسرائیلی افواج کی ہوم فرنٹ کمانڈ کی سول ڈیفنس پالیسی میں تبدیلیوں کے تحت اب محفوظ پناہ گاہوں کے قریب کاروبار کھولنے اور چھوٹے اجتماعات کی اجازت دے دی ہے، تاہم ملک بھر میں اسکول تاحکم ثانی بند رہیں گے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق یہ تبدیلیاں آج شام 6 بجے سے نافذ العمل ہوں گی، جو آئی ڈی ایف ہوم فرنٹ کمانڈ اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے تازہ ترین جائزے کے بعد کی گئی ہیں۔
ہوم فرنٹ کمانڈ کے مطابق اسرائیل کے زیادہ تر علاقوں میں سرگرمی کی سطح کو ’ضروری سرگرمی‘ سے کم کر کے ’محدود سرگرمی‘ کر دیا گیا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے اجتماعات جن میں 30 افراد تک شامل ہوں، انہیں اجازت ہے تاہم شرط یہ ہے کہ قریبی پناہ گاہ تک بروقت رسائی ممکن ہو۔
شمالی سرحدی علاقوں جیسے کہ گولان ہائٹس، بیت شان ویلی، وادی اردن، بحیرہ مردار، عرابہ، ایلات، اور غزہ کی سرحدی بستیوں میں سرگرمی کی سطح کو ’ضروری سرگرمی‘ سے ’جزوی سرگرمی‘ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ان علاقوں میں اجتماعات کی اجازت بیرونی جگہوں پر 50 افراد اور اندرونی مقامات پر 100 افراد تک دی گئی ہے، تاہم قریبی پناہ گاہ تک بروقت پہنچنے کی شرط لوگ ہوگی۔
اسرائیل میں کام کی جگہیں بھی انہی شرائط کے تحت کھولنے کی اجازت ہو گی، لیکن اسکول بدستور بند رہیں گے۔
یہ ہدایات جمعہ کی رات تک مؤثر رہیں گی، جس کے بعد ہوم فرنٹ کمانڈ دوبارہ جائزہ لے گا۔













لائیو ٹی وی