• KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C
  • KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C

فیلڈ مارشل اور ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی جانب مثبت قدم ہے، بلاول بھٹو

شائع June 18, 2025
فائل فوٹو: ٹوئٹر
فائل فوٹو: ٹوئٹر

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی جانب مثبت قدم ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوگی، یہ ملاقات پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی جانب مثبت قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہورہی ہے جب ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے، 5 روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔

سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت نے بدقسمتی سے امن کی کوششوں، اور امریکی سفارتکاری کو مستردکیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ توتصادم کاخواہاں ہے اور نہ ہی مذاکرات کا طلب گار، ہم تسلیم کرتے ہیں امن دونوں ممالک کے مفادمیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تنازعات کا کوئی عسکری حل نہیں، بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیاربنانے کی پالیسی،اور کشمیر میں جبر ناقابل قبول ہے۔

بلاول بھٹو نےکہا کہ بھارت کادہشت گردی کو سیاسی رنگ دینا بھی ناقابل برداشت طرزعمل ہے، آگے کاراستہ دیانت دارانہ سفارتکاری سے ممکن ہے،انکار اور تاخیر سے نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025