امن یا جنگ، فوج ٹرمپ کے کسی بھی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے، امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ’فوج ٹرمپ کے کسی بھی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے‘۔
دی ٹییلگراف کی رپورٹ کے مطابق پیٹ ہیگستھ نے بدھ کے روز کہا کہ امریکی فوج جنگ و امن کے معاملات پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کسی بھی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ’تیار‘ ہے۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا کہ کیا انہوں نے صدر ٹرمپ کو ایران پر حملے کے آپشنز دیے ہیں؟ اور کہا کہ وہ یہ بات عوامی سینیٹ کی سماعت میں ظاہر نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورت حال کشیدگی کا شکار ہے، اور اس وقت اسرائیل کے مغربی اتحادی ایران پر حملے کے حوالے سے حتمی فیصلے کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے 24 گھنٹے میں دوسری بار ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے خبردار کیا ہے کہ امریکا جنگ میں کود گیا تو ایران کو تباہ کرکے رکھ دے گا، تاہم ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے یہ دباؤ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔













لائیو ٹی وی