ایران کی اسرائیلی حملے میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے گھر کو نشانہ بنانے کی تردید

شائع June 18, 2025
خامنہ ای نے آج امریکا کے سامنے سرنڈر کرنے سے دو ٹوک انکار کر دیا تھا
—فائل فوٹو: اے ایف پی
خامنہ ای نے آج امریکا کے سامنے سرنڈر کرنے سے دو ٹوک انکار کر دیا تھا —فائل فوٹو: اے ایف پی

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ ایک اسرائیلی فضائی حملے نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے گھر کو نشانہ بنایا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایرانی میڈیا نے واضح طور پر تسلیم کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے اعلیٰ ترین رہنما ممکنہ ہدف ہو سکتے ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ رپورٹ فارس نیوز ایجنسی کی جانب سے آئی ہے، جسے ایران کی نیم فوجی تنظیم پاسداران انقلاب کے قریب سمجھا جاتا ہے۔

فارس نے ان افواہوں کو ”سپریم لیڈر کی آج دی گئی دو ٹوک باتوں کے مقابلے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے غصے اور الجھن کا مظہر“ قرار دیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے آج امریکی صدر کی جانب سے دھمکی کے جواب میں ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے پیغام میں ’سرنڈر‘ کرنے سے دو ٹوک انکار کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو آیت اللہ خامنہ ای کو ’ختم‘ کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد کا عندیہ دے چکے ہیں۔

تاہم امریکی صدر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم جانتے ہیں نام نہاد سپریم لیڈر کہاں موجود ہیں، لیکن فی الحال ہم انہیں نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتے، حالاں کہ وہ ایک آسان ہدف ہیں۔

ایران کے میڈیا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر صہیونی ایجنٹس افواہیں پھیلا رہے ہیں، اس سے قبل ایرانی میڈیا نے تردید کی تھی کہ سوشل میڈیا پر ایران کے وفد کی اومان میں ثالثی کے لیے جانے کی خبریں جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025