پیوٹن مشرق وسطیٰ سے پہلے یوکرین جنگ کو سلجھائیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شائع June 19, 2025
— فوٹو: وائٹ ہاؤس
— فوٹو: وائٹ ہاؤس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلے اپنے مسائل کی ثالثی کریں بعد میں مشرق وسطیٰ کا سوچیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ منگل کے روز روسی صدر نے مشرقِ وسطیٰ میں ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

پیوٹن کی پیشکش پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ پہلے اپنے مسائل کی ثالثی کریں بعد میں وہ مشرق وسطیٰ کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں نے پیوتن کو جواب دیا کہ ولادی میر، چلو پہلے روس کا مسئلہ سلجھاتے ہیں، باقی کی فکر بعد میں کرنا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے وقت اگر میں صدر ہوتا تو یہ جنگ کبھی نہ ہوتی۔

اس سے قبل، روس نے امریکا کو ایران کے خلاف جارحیت میں براہ راست فوجی امداد سے باز رہنے کا انتباہ جاری کیا تھا۔

روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بدھ کو خبردار کیا کہ اسرائیل کو امریکا کی براہ راست فوجی مدد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو شدید طور پر عدم استحکام کا شکار بنا سکتی ہے۔

ریابکوف نے کہا کہ روس امریکا کو ایسی کسی بھی مدد فراہم کرنے یا اس پر غور کرنے سے باز رہنے کا انتباہ دیتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اسرائیل اور ایران دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025