• KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C

امریکا اسرائیل کے دفاع میں جنگ میں کودا تو ایران تیار ہے، نائب وزیر خارجہ

شائع June 19, 2025
— فائل فوٹو: مستقل ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ
— فائل فوٹو: مستقل ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اپنے اتحادی اسرائیل کی حمایت میں جنگ میں مداخلت کی تو ایران اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سرکاری ٹی وی کے مطابق نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اگر امریکا، صہیونی حکومت کے حق میں میدان میں سرگرم ہونا چاہتا ہے تو ایران کو مجبوراً اپنے وسائل استعمال کرنا ہوں گے تاکہ جارحین کو سبق سکھایا جا سکے اور قومی سلامتی اور مفادات کا دفاع کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقینی طور پر ہمارے فوجی فیصلہ سازوں کے پاس تمام ضروری آپشنز میز پر موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025