امریکا میدان میں آچکا، یقیناً اللہ ایرانی قوم کو، حق کو ضرور فتح عطا فرمائے گا، خامنہ ای

شائع June 19, 2025
آیت اللہ خامنہ ای نے ایکس پر قرآن پاک کی سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 126 کا ترجمہ پوسٹ کیا ہے
— فائل فوٹو: رائٹرز
آیت اللہ خامنہ ای نے ایکس پر قرآن پاک کی سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 126 کا ترجمہ پوسٹ کیا ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے ایکس پر قرآن پاک کی سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 126 کا ترجمہ پوسٹ کیا گیا ہے ’اور فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے، جو غالب ہے، حکمت والا ہے‘ (سورۃ آل عمران 3:126)۔

انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یقیناً اللہ تعالیٰ ایرانی قوم کو، حق کو، اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو ضرور فتح عطا فرمائے گا، ان شاء اللہ۔

ایرانی قوم کے نام پیغام میں خامنہ ای نے کہا کہ میں اپنی عزیز قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر دشمن کو یہ محسوس ہوا کہ آپ ان سے ڈرتے ہیں، تو وہ آپ کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ آپ نے آج تک جو رویہ اختیار کیا ہے، اُسے جاری رکھیں، اور اسی قوت، ہمت اور استقامت کے ساتھ آگے بڑھیں۔

سپریم لیڈر نے مزید لکھا کہ امریکا (جو صیہونی حکومت کا دوست ہے) میدان میں آ چکا ہے، اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا خود اس حکومت کی کمزوری اور بے بسی کی علامت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025