'پاکستان، ہندوستان کیخلاف دہشت گردی میں معاونت فراہم نہ کرے'

شائع September 28, 2013

ہندوستانی وزیراعظم منموہن سنگھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔
ہندوستانی وزیراعظم منموہن سنگھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔

اقوام متحدہ: ہندوستانی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملاقات سے قبل خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان بہتر تعلقات چاہتا ہے تو 'دہشت گردی کا مرکز' نہ بنے۔

خیال رہے کہ کشمیر کےمتنازعہ علاقے میں رواں ہفتے جھڑپوں کے پسمنظر میں نواز شریف اور منموہن سنگھ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران اہم ملاقات متوقع ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ 'ایک نیا آغاز' چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں 'بڑے پیمانے پر وسائل' کو ضائع کیا۔

ہفتے کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'پیشرفت کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور اسکے کنٹرول کردہ علاقے ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ بات بھی اتنی ہی ضروری ہے کہ دہشت گرد مشینری جو پاکستان میں برقرار ہے، کو بند کیا جائے'

اس موقع پر سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ کشمیر سے متعلق معاملات کو حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انک ہے اور ہندوستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہو ہی نہیں سکتا'۔

کشمیر کےمتنازعہ علاقے میں رواں ہفتے جھڑپوں کے پسمنظر میں نواز شریف اور منموہن سنگھ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران اہم ملاقات متوقع ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان تین سال کے دوران پہلی ملاقات ہوگی۔

گزشتہ روز بھی ہندوستانی وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کے موقع پر اسی طرح کے بیانات سامنے آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات سے وابسطہ توقعات کو کم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ان کے ملک کو پڑوسی ملک میں جاری صورت حال کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ‘میں نواز شریف سے ملاقات کا منتظر ہوں تاہم برصغیر میں جاری دہشت گردی کی وجہ سے اس متعلق توقعات کو کم ہونا چاہیئے’۔

ہندوستان نے ماضی میں لشکر طیبہ اور دیگر گروپوں پر ہندوستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ اس کے مطابق پاکستانی ریاست کے چند عناصر بھی اس میں ملوث ہیں۔

ان دہشت گردی کے واقعات میں پانچ سال قبل ممبئی میں ہونے والا واقعہ بھی شامل ہے جس کے دوران 166 افراد مارے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025