ایران اسرائیل جنگ: دفتر خارجہ کی شہریوں کو عراق، لبنان اور شام کے سفر سے گریز کی ہدایت

شائع June 19, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر دفتر خارجہ نے شہریوں کو عراق، لبنان اور شام کے سفر سے گریز اور ان ممالک میں موجود پاکستانیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

دفتر خارجہ نے ایک سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں پاکستانی شہریوں کو عراق، لبنان اور شام کا سفر کرنے سے اس وقت تک روک دیا گیا ہے، ’ جب تک کہ صورتحال بہتر نہ ہو جائے۔’

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ’ ان تمام پاکستانی شہریوں، جو ان ممالک میں مقیم ہیں، پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، ہوشیار رہیں، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، اور پاکستان کے متعلقہ سفارت خانوں سے باقاعدہ رابطہ رکھیں۔’

ہدایت نامے کے ساتھ تینوں ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی رابطہ تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025