ایران کا اسرائیل کے ٹیکنالوجی پارک پر بیلسٹک میزائلوں سےحملہ، شدید مالی نقصان، 7 افراد زخمی

شائع June 20, 2025
— فوٹو: میگن ڈیوڈ ایڈم
— فوٹو: میگن ڈیوڈ ایڈم
— فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل
— فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل

ایران نے اسرائیل پر ایک مرتبہ پھر میزائل حملہ کردیا، بیرشیبہ میں میزائل گرنے سے شدید نقصان ہوا ہے، کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے میزائل روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے انٹرسیپٹر میں ممکنہ خرابی کو اسکی وجہ قرار دے دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے جمعے کی صبح ایک مرتبہ پھر اسرائیل کے شہر بیرشیبہ پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں مائیکرو سافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی جبکہ ریلوے اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے سے بیرشیبہ میں شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ آج صبح بیرشیبہ پر ایران کے حملے میں ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا، جسے روکا نہیں جا سکا۔

بیرشیبہ نیگیو کے صحرا میں واقع ہے، جہاں اسرائیل کا نیواتیم فضائی اڈہ بھی موجود ہے۔

اسرائیلی میڈیاکے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انٹرسیپٹر میں ممکنہ خرابی ایرانی میزائل روکنے میں ناکامی کی وجہ ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جولائی 2025
کارٹون : 15 جولائی 2025