امریکا کا ایران کےخلاف ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کا استعمال تباہ کن ہوگا، روس

شائع June 20, 2025
— فائل فوٹو: طاس
— فائل فوٹو: طاس

روس نے ایران کے خلاف امریکا کے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی میڈیا رپورٹس کو قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو یہ تباہ کن پیش رفت ہوگی۔

روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’طاس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال سے متعلق میڈیا رپورٹس صرف قیاس آرائیاں ہیں، لیکن اگر ایسا ہوا تو یہ ایک تباہ کن پیش رفت ہوگی۔

دمتری پیسکوف نے کہا کہ ’اس بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، یہ ایک ہولناک صورتحال ہوگی، لیکن چونکہ یہ سب قیاس پر مبنی ہے، اس لیے ان پر تبصرہ کرنا ممکن نہیں‘۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی چینل ’فاکس نیوز‘ کی رپورٹر جیکی ہینرک نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن، ایران کے فردو میں زیر زمین یورینیم افزودگی کے مرکز کو نشانہ بنانے کے لیے ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دے رہا۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025