دو امریکی بی ٹو بمبار طیارے امریکا میں اپنے اڈوں سے بحرالکاہل میں نیول بیس کیلئے روانہ

شائع June 21, 2025
ٹرمپ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا اسرائیل کے ایران پر حملوں میں شامل ہونا چاہیے یا نہیں
—فائل فوٹو: رائٹرز
ٹرمپ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا اسرائیل کے ایران پر حملوں میں شامل ہونا چاہیے یا نہیں —فائل فوٹو: رائٹرز

کم از کم دو امریکی بی ٹو بمبار طیارے امریکا میں اپنے اڈوں سے روانہ ہوئے ہیں۔

برطانوی اخبار ’دی ٹیلیگراف‘ کی رپورٹ کے مطابق فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ دو سے چار امریکی بی ٹو بمبار طیارے اپنے میزوری میں واقع اڈے سے روانہ ہو چکے ہیں۔

بی ٹو وہ واحد طیارے ہیں، جو 30 ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جن کے بارے میں اسرائیل کا اندازہ ہے کہ وہ ایران کی زیر زمین جوہری تنصیب، فردو کو تباہ کر سکتے ہیں۔

یہ طیارے ہفتہ کی صبح وائٹ مین ایئرفورس بیس سے روانہ ہوئے، جن کے ساتھ 4 ایندھن بھرنے والے طیارے بھی تھے، اور یہ مغرب کی سمت بحرالکاہل میں واقع نیول بیس گوام کی طرف گئے ہیں۔

یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی طاقت کے بڑے پیمانے پر اجتماع کے دوران ہوئی ہے، جب ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا اسرائیل کے ایران پر حملوں میں شامل ہونا چاہیے یا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 جولائی 2025
کارٹون : 5 جولائی 2025