بے نظیر ہنرمند پروگرام کے تحت کمپیوٹر، جدید تعلیم اور ہنر سکھائے جائیں گے، آصف زرداری
ایوان صدر میں بےنظیر ہنرمند پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر ہنرمند پروگرام کے تحت کمپیوٹر، جدید تعلیم اور ہنر سکھائے جائیں گے۔
ایوان صدر میں بےنظیر ہنرمند پروگرام کے اجرا کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے اجرا میں وزیرخزانہ نوید قمر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، بی آئی ایس پی کے تحت بچوں اور بچیوں کی تعلیم سمیت تمام حقوق فراہم کیے جارہے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے قوم کے بچوں اور بچیوں کو ہنرمند بنایا جائے گا، بے نظیر ہنرمند پروگرام کے تحت کمپیوٹر، جدیدتعلیم اور ہنرسکھائے جائیں گے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہنرسیکھ کر نوجوان دیار غیر میں ملک کا نام روشن کریں گے، نرسنگ جیسے شعبے کی بیرون ملک میں بڑی مانگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچیوں کو نرسنگ جیسے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے گی، ہنرمند پروگرام کے ذریعے جرمن اور چینی زبانیں بھی سکھائی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنے ویژن کے تحت عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتی ہے، محنت کش کا بیٹابھی ہنرسیکھ کر اپنے خاندان کی کفالت اور قوم کی خدمت کرسکتا ہے، ہم جدید ٹیکنالوجی کو لوگوں تک منتقل کرنا چاہتے ہیں۔












لائیو ٹی وی