امریکی بی 2 بمبار طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کی، سیکیورٹی ذرائع

شائع June 22, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی فضائی حملے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم شروع کردی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کی، ایران کےخلاف فضا، زمین یا اپنا سمندر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے تمام عالمی فورمز پرایران پراسرائیلی حملوں کی مذمت کی، اسرائیلی جارحیت پر پاکستان ایران کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بلاک سیاست یا دوسرے ملک کےفوجی تنازع کاحصہ نہیں بنے گا، پاکستانی وزارت خارجہ نے بھی پر امن ایرانی جوہری توانائی کی تنصیبات پرامریکی حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ ایران کو اپنے دفاع کے تمام حقوق حاصل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 جولائی 2025
کارٹون : 5 جولائی 2025