امریکا کو جارحیت کا جواب ملنا چاہیے، ایرانی صدر

شائع June 23, 2025
— فوٹو: ایران میڈیا
— فوٹو: ایران میڈیا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کی جوہری تنصیاب پر حملوں کا جواب ملنا چاہیے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

گفتگو کے دوران صدر پزشکیان نے فرانسیسی ہم منصب کو بتایا کہ امریکیوں کو ان کی جارحیت کا جواب ضرور ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن ایرانی قوم سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری قوم کبھی بھی غنڈہ گردی اور جبر کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی اور جارحیت کا مناسب جواب دیں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر کا فرانسیسی ہم منصب سے یہ رابطہ امریکا کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 جولائی 2025
کارٹون : 5 جولائی 2025