یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کرگئے
اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے، اس افسوسناک خبر کا اعلان یاسر نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔
یاسر نواز نے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ ان کے بھائی وقار نواز وفات پاگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وقار نواز ایک نہایت محبت کرنے والے اور خیال رکھنے والے انسان تھے۔
یاسر نواز نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے دونوں بھائیوں، دانش نواز اور فراز نواز کو بھی ٹیگ کیا۔
انہوں نے مرحوم کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر اور سکون دے۔

یاسر نواز کی اہلیہ و میزبان ندا یاسر نے بھی انسٹا اسٹوری میں وقار نواز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا دیور نہیں میرا بھائی تھا۔

اداکارہ جویریہ عباسی نے بھی یاسر نواز کے بھائی وقار نواز کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔













لائیو ٹی وی