شہباز شریف کا ایرانی صدر کو فون، مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے امن کی بحالی پر زور

شائع June 24, 2025
—فائل فوٹو: ایکس/ پی ٹی وی نیوز
—فائل فوٹو: ایکس/ پی ٹی وی نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اور مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر پزشکیان نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سمیت تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور تمام فریقوں سے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری پر زور دیا۔

ایرانی صدر نے تنازع کے پرامن حل کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کا اعتراف کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس مشکل ترین وقت میں امت کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر اور باہم رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025