• KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.7°C

بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا

شائع June 25, 2025 اپ ڈیٹ June 25, 2025 07:13pm
— فائل فوٹو: پی سی بی
— فائل فوٹو: پی سی بی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئندہ ماہ ہونے والے دورہ بنگلہ دیش کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے 16 جولائی کو بنگلہ دیش جائے گی۔

چونکہ اگلے دونوں آئی سی سی ایونٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے اس لیے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اس سیریز کو پلان کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکا پہنچنے کے بعد سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ سیریز کے بقیہ دونوں میچز 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026