• KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 16°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 16°C

سندھ میں یکم تا 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

شائع June 25, 2025
— فائل فوٹو:  اےایف پی
— فائل فوٹو: اےایف پی

محکمہ داخلہ سندھ نے یکم سے 10 محرم الحرام تک صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا، جبکہ بغیر اجازت جلسوں، ریلیوں اور اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے حکومت سندھ نے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا، محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم تا 10 محرم الحرام سندھ میں میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے معطل رہیں گے، جبکہ ڈرون، ہیلی کیم، بغیراجازت جلسے اور ریلی نکالنے اور لاؤڈ اسپیکر کےغیرقانونی استعمال پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم کو سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025