• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

وزیراعظم نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کیلئے سرچ کمیٹی کی منظوری دے دی

شائع June 26, 2025 اپ ڈیٹ June 26, 2025 03:56pm
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تقرریوں کے لیے باقاعدہ طور پر سرچ کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ اقدام ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 کے تحت کیا گیا ہے، جس کے تحت اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی ہر عہدے کے لیے تین امیدواروں کے نام وزیراعظم کو تجویز کرے گی، جب کہ چیئرمین اور ممبران کی تنخواہوں اور مراعات کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کرے گی۔

سرچ کمیٹی کی کنوینر وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ کو مقرر کیا گیا ہے، جب کہ کمیٹی میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکریٹری، سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری آئی ٹی، ممبر پی آر اے ایل بورڈ، وزیر مملکت برائے ریلویز، فنانس اور پی ایم ڈی یو بلال اظہر کیانی بھی شامل ہیں۔

یہ پیش رفت پاکستان میں ڈیجیٹل نظام کو مؤثر بنانے اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کردار ادا کرنے والی اتھارٹی کی تشکیل کے عمل کو تیز کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026