لاہور: نجی ہسپتال میں 2 افراد غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار

شائع June 26, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

لاہور کے نجی ہسپتال میں 2 افراد 40 سالہ غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق خاتون کی لاش کو ہسپتال میں چھوڑ کر جانے والے دونوں افراد بھی غیر ملکی ہیں، نامعلوم غیر ملکی مرد اور خاتون لاش کو وہیل چیئر پر ہستال لے آکر آئے اور موقع ملتے ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے متفویہ کی موت منشیات کی زیادتی سے ہوئی ہے، خاتون کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے جب کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025