سوات میں سیلابی صورتحال، غفلت پر اعلیٰ افسران معطل

شائع June 27, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا سوات سیلابی صورتحال میں غفلت برتنے والے اعلی افسران کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر سوات میں سیلابی صورتحال میں غفلت برتنے پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ اور ریسکیو کے ضلعی انچارج کو معطل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز احمد مغل نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کو بروقت اقدامات نہ اُٹھانے پر معطل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمیشنر خوازہ خیلہ کو پیشگی وارننگ نہ دینے پر جب کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر ریلیف کو بروقت اقدامات نہ کرنے اور اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے پر معطل کیا گیا۔

ترجمان فراز احمد مغل کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف انکوائری ہوگی، وزیراعلی انسپیکشن ٹیم کو انکوائری کی باقاعدہ انکوائری کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دریائے سوات میں سیلاب کے باعث 75 سے زائد افراد بہہ گئے، 58 کو بچا لیا گیا تاہم 10 افراد جان کی بازی ہارگئے اور دیگر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025