• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C

پاکپتن: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 20 بچوں کی اموات کی تحقیقات مکمل

شائع June 29, 2025
فائل فوٹو: فیس بک
فائل فوٹو: فیس بک

پاکپتن کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایک ہفتے کے دوران 20 بچوں کی اموات کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں، کمیٹی 2 جولائی کو رپورٹ پیش کرے گی۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکپتن کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 20 بچوں کی اموات کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، تحقیقاتی کمیٹی کمیٹی 2جولائی کو تحقیقاتی رپورٹ کمشنر ساہیوال کو پیش کرےگی۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 16جون سے 22جون کےدوران 20بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی تھیں، 19جون کواسپتال کےچلڈرن وارڈ میں 5بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔

کمشنر ساہیوال نے واقعے کا نوٹس لے کر ٹیچنگ اسپتال ساہیوال اور محکمہ صحت کے تین ارکان پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

خیال رہے کہ متوفی بچوں کے ورثا نے الزام عائد کیا تھا کہ عملے کی غفلت اورآکسیجن کی کمی سے بچوں کی اموات ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025