• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

کراچی: سمندر میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

شائع June 29, 2025 اپ ڈیٹ June 29, 2025 09:44pm
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں اور ڈیموں میں طیغانی کے باعث ہونے والے حادثات میں متعدد افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں جب کہ کراچی میں بھی سمندر میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں پہلا واقعہ ہاکس بے پر پیش آیا جہاں پابندی کے باوجود نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 22 سالہ ثاقب ولد علی کے نام سے ہوئی۔

شہر قائد میں دوسرا افسوسناک واقعہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا، جہاں ایک شخص سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی، دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026