• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C

’سارہ کی بیٹی کو درمیان میں لانا فیمنزم نہیں‘، ریحام خان کی تنقید پر نور ظفر خان برہم

شائع June 30, 2025
—ریویو پی کے
—ریویو پی کے

اداکارہ نور ظفر خان نے اپنی بہن سارہ خان کے دفاع میں ریحام خان کی تنقید پر سخت ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ دنوں ریحام خان نے ایک انٹرویو میں سارہ خان کے فیمنزم سے متعلق تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ سارہ کو ان کے شوہر فلک شبیر کی وجہ سے جانتی ہیں، جو ایک بہت اچھے انسان ہیں اور اپنی بیوی کے لیے روزانہ پھول لاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سارہ خان بھی ایک بیٹی کی ماں ہیں اور کل کو ان کی بیٹی بھی دوسرے گھر میں بیاہی جائے گی، تب اگر اس کے ساتھ کچھ غلط ہو تو سارہ کا کیا ردعمل ہوگا؟ سارہ کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ وہ فیمنزم کی بدولت ہی شوبز میں کام کر رہی ہیں اور اسی وجہ سے مشہور بھی ہیں۔

اب سارہ خان کی بہن نور ظفر خان نے ریحام خان کی تنقید پر سخت ردعمل دیا ہے، خاص طور پر سارہ کی بیٹی کو تبصرے میں شامل کرنے پر۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ آپ خود فیمنزم کی بات کرتی ہیں لیکن ماں پر تنقید کرنے کے لیے اس کے بچے کو بھی شامل کر لیتی ہیں، جو کہ افسوسناک ہے۔

نور ظفر کے مطابق، سارہ نے صرف اپنی رائے دی تھی، نہ کسی کو نشانہ بنایا اور نہ ہی کسی کے بچوں کو شامل کیا، جب کہ سارہ پر تنقید کرنے کے لیے ایک معصوم بچی کو درمیان میں لایا گیا، تو کیا یہی فیمنزم ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیمنزم نہیں بلکہ ’ایکٹیوزم‘ کے لبادے میں بداخلاقی ہے، اگر آپ واقعی خواتین کے حق میں کھڑی ہیں تو پہلے ان حدود کا احترام کریں جو ہم سب کی حفاظت کرتی ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کی جو سب سے زیادہ معصوم ہوتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کوئی ایسی تحریک جو اپنے مقصد کے لیے ایک بچے کو ہتھیار بنائے، وہ خود کو ترقی پسند نہیں کہہ سکتی، لہٰذا فیمنزم کا پرچار کرنے سے پہلے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اصل طاقت عورتوں کو خاموش کرانے میں نہیں، بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025