حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں ’ہیلتھ کارڈ‘ بند کر دیا

شائع June 30, 2025
— فائل فوٹو: آن لائن
— فائل فوٹو: آن لائن

حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں نئے منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے ہیلتھ کارڈز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مختلف بیماریوں کے لیے نئے پروگرام شروع کیے ہیں جن کا اطلاق صحت کارڈ پر نہیں ہو رہا تھا۔

سلمان رفیق نے کہا کہ صوبے کی ہسپتالوں میں بجٹ کے علاوہ کمپلیمنٹری بجٹ بھی دیا گیا ہے تاکہ غریب مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں جب کہ وزیر صحت نے پرائیوٹ اسپتالوں میں صحت کارڈ جاری رکھنے کی تصدیق بھی کی ہے۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ آئندہ 2 سے 3 ماہ تک ہسپتالوں کی ادویات دینے کا سلسلہ مکمل ہوجائےگا، جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب سیپلیمنٹری گرانٹ دیں گی، ہیلتھ انشورنس بند ہونے کی وجہ سے ادویات، ڈیوائسز اور پتھالوجی پر فرق نہیں پڑے۔

خواجہ سلمان رفیق کے مطابق نجی ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بدستور قابل استعمال رہےگا، جس کے لیے 25 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ میں جو بیماریاں شامل نہیں ہیں ان کا بھی اندارج کرنے کا پلان ہے جبکہ ٹرانسپلانٹ، ڈائیلسز اور دیگر بیماریاں بھی صحت کارڈ میں شامل کی جائیں گی، جس سے سرکاری ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا۔

صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ پنجاب میں 15 ارب کی لاگت سے کچھ نئے پروگرامز بھی شروع کیے ہیں، یہ وہ منصوبے ہیں جو پہلے صحت کارڈ میں شامل نہیں تھے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025